منی لانڈرنگ کیس: بیٹی کے ساتھ عدالت پیش، فرض سے بڑھ کر عوامی پیسہ بچایا: شہباز شریف

لاہور+ اسلام آباد  (صباح نیوز+ وقائع نگار خصوصی+ نیوز رپورٹر) شہباز شریف اپنی بیٹی جویریہ علی کے ہمراہ  منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ حمزہ شہباز شریف کو ناسازی طبیعت کی بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی  رپورٹ میں بتایا گیا کہ  حمزہ شہباز شریف کو گزشتہ دو روز سے بخار ہے۔ میڈیکل چیک اپ اور کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ احتساب عدالت  نے حمزہ شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں  یکم اکتوبر تک توسیع کر دی۔ جبکہ نیب حکام نے سلمان شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے حوالہ سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کو بیرون ملک موجود ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ گرفتاری کے لئے وزارت خارجہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی تمام اتھارٹیز سے رابطہ کر کے رپورٹ جمع کرائیں۔ شہباز شریف،  ان کی بیٹی اور دیگر نامزد ملزموں  کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں۔ شہباز شریف   نے احتساب  عدالت لاہور  میں بیان دیتے ہوئے  کہا  ہے کہ  میں نے دس سالوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے۔ میں نے اپنے فرض سے بڑھ کر پنجاب کی عوام کا پیسہ  بچایا۔  مجھ پر منی لانڈرنگ کا کیس  بنایا گیا۔ میرے فیصلوں کی وجہ سے میرے خاندان کے کاروبار کو کبھی فائدہ   نہیں پہنچا۔ مجھ پر میرے خاندان کا بھی دبائو تھا کہ ریٹ کم کیا جائے اور سبسڈی دی جائے۔  اللہ کے فضل و کرم سے یہ اللہ کی دین ہے میں نے بلا خوف و تردد ان دس سالوں میں بڑے شفاف طریقے سے کام کیا۔ میں نے اس ملک کی، اس صوبے کی ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کی۔ میرے خلاف یہ کیس بنایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میرے بھائی نواز شریف کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ میں نے گنے کی قیمت کم کی نہ سبسڈی دی۔ اس فیصلے سے میرے خاندان کی ملوں کو ایک ارب کا نقصان پہنچا۔ میرے فیصلوں سے خاندانی کاروبار کا نقصان ہوا۔ مجھ پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ یہ میری بے نامی جائیدادیں  ہیں۔ اگر یہ میری بے نامی جائیدادیں ہوتیں تو کیا میں ان کو نقصان پہنچاتا۔ اللہ کو حاضر ناظر  جان کر کہتا ہوں کہ کبھی کرپشن نہیں کی۔ گزشتہ حکومت  نے گنے کی قیمت کم کی مگر میں نے پنجاب میں نہیں کی۔ سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی قیمت 172 روپے مقرر کی  سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی قیمت پر گیارہ روپے سبسڈی دینے کا کہا۔ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 182 روپے فی من مقرر کی، پھر یکا یک قیمت 155 روپے فی من مقرر کر دی گئی، سندھ ہائیکورٹ نے 160 روپے گنے کی قیمت مقرر کی اور 12 روپے سبسڈی دی گئی، پنجاب میں کہرام مچ گیا تھا، مجھے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواستیں آئیں، میں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کے فائدے کیخلاف کیا۔ علاوہ ازیں شہبا زشریف نے کہا ہے کہ موٹروے پر بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون کی بے حرمتی نہایت قابل مذمت، شرمناک اور افسوسناک ہے۔ یہ قومی شرمندگی اور قانون کی عملداری کے پورے نظام کے مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔ وفاقی  پنجاب اور موٹر وے پولیس اسے ٹیسٹ کیس بنائیں اور ڈاکوؤں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ زینب کیس کی طرز پر تحقیق و تفتیش کا معیار ایسا رکھا جائے کہ پراسیکیوشن کے مرحلے پر مجرم  سزا سے نہ بچ  پائیں۔ ایسے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سوال کا جواب دینا پڑیگا کہ موٹروے جو محفوظ سفر کی علامت سمجھی جاتی تھی وہ اتنی غیر محفوظ کس کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی؟۔ 
لاہور (اپنے نامہ نگار ) منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے، نیب کی جانب سے سلما ن شہباز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ملزم ملک سے باہر چلا گیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر ڈی جی نیب لاہور دفتر خارجہ کو آگاہ کرے اور سلمان شہباز کی واپسی کے لئے وزارت خارجہ کو آگاہ کیا جائے۔احتساب عدالت نے نصرت کے بھی دوبارہ وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...