راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پرتشدد واقعات قابل افسوس ہیں۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاک افغان بارڈر پر بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر افغان عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر شر پسند عناصر کو شکست دیں گے۔
پاک افغان سرحد، پرتشدد واقعات، ملکر شرپسند عناصر کو شکست دیںگے: میجر جنرل بابر افتخار
Sep 11, 2020