راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی‘ تعاون کے فروغ، امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے علاقائی روابط کے فروغ اور سلامتی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔