سانحہ صوبڑہ سٹی میں جاں بحق ہونے والوں کی قبر کشائی،پوسٹمارٹم کا مختصر فیصلہ

 تربیلا(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غازی محمد خان نے گذشتہ روز سانحہ صوبڑہ سٹی میں جاں بحق ہونے والوں کی قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کا مختصر فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مبینہ آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والی ساتویں جماعت کی طالبہ حوریہ الیاس کے والد محمد الیاس کی درخواست پر سنا دیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ11ستمبر جمعتہ المبارک کے روز سنایا جائیگا۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ محمد الیاس نے غازی پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس سے درخواست کی ہے کہ کیس مذکورہ کی تفتیش کسی دیگر ایجنسی سے کرائی جائے تاکہ جلد اصل صورت حال واضح ہو۔

ای پیپر دی نیشن