چکوال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدا لستار عیسانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی کمرشل اد ارے سے ڈینگی لاروا ملا تو اس کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا اور اس وقت تک کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جب تک اس کی انتظامیہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ واضح گائیذ لائن کے مطابق ڈینگی کے خلاف حفاظتی انتظامات یقینی نہیں بناتی۔انہوں نے خبردار کیا کہ احکامات کی عدم تعمیل پر ڈینگی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کا اندراج اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔