رمضان مرزا، عبدالرزاق مرزا زرداری کی تاریخ کے سلسلے میں نیب دفتر گئے

 گوجرخان (نامہ نگار) پیپلز پارٹی سٹی گوجرخان کے رہنماء محمد رمضان مرزااور پیپلز لیبر بیورو کے رہنماء عبدالرزاق مرزا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی تاریخ کے سلسلے میں نیب دفتر گئے جہاں بڑی تعداد میں کارکنوں نے آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبا ل کیا اس موقع پر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے صحافیو ں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے جب بھی عوام کو آزادانہ اور منصفانہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے حکومت بنانے کا موقع دیا گیا تو ہمیشہ پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ پڑے انہوں نے کہا کہ ہم شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور کی قیادت میں پارٹی کو از سر نو منظم کر یں گے۔ اور راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں راولپنڈی ڈویژن میں کلین سویپ کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن