نواب شاہ (بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم شہید بے نظیر آباد کے زیر اہتمام ایچ ایم خواجہ گارڈن ہائی اسکول سے ڈپٹی ڈی او مجاہد حسین۔ عبد الستار جمالی۔ دین محمد پٹھان۔ نسیم پیرزادہ۔ شہزادہ عبدالکریم کھوسو۔ محمد سلیم بھٹی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران کا کہنا تھا تعلیم کے بغیر انسان کچھ ہیں ،تعلیم انسانی کی تیسری آنکھ ہے جس کے بنا انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا تعلیم طرقی یافتہ دنیا کا ہتھیار ہے والدین کو چاہیئے وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ معصوم بچے پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔
تعلیم کے عالمی دن پرعلم سے روشناس کرانے کیلئے اساتذہ سڑکوں پرآگئے
Sep 11, 2020