پنگریو(نامہ نگار)پنگریو کے قریب سے گزرنے والے برانچ ڈرین سیم نالے میں آرڈی 118 کے قریب پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے یونین کونسل ڈاڈا کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ شگاف کاپانی تیزی کے ساتھ دیہاتوں کی طرف آرہا ہے اور کئی دیہاتوں کے ساتھ ساتھ بیسیوں ایکڑ زرعی فصلیں زیرآب آچکے ہیں ان باشندوں کے مطابق سیم نالے پر تعینات عملے کو شگاف پڑنے کی اطلاع دی گئی ہے مگر عملہ کِئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود شگاف کے مقام پر نہیں پہنچا جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں مقامی باشندوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ شگاف فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو اس سے درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آجائیں گے۔
سیم نالے میں 50فٹ چوڑاشگاف پڑگیا‘کئی دیہات ڈوب گئے
Sep 11, 2020