ننکانہ صاحب(نما ئندہ خصوصی+ نامہ نگار)عوام کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،ہسپتالوں کا تمام عملہ اپنی حاضری کو سو فیصدیقینی بنائیں اورعوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کلیدی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدنے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کامران واجد کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر موڑکھنڈا کے دورے کے دوران کیا۔ ڈی سی راجہ منصور احمدنے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ بزدار حکومت شعبہ صحت میں خطیر رقم خرچ کررہی ہے ۔