کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی  قیمت میں ملا جلارجحان

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.35روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت166.55روپے سے بڑھ کر166.60روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سے کم ہو کر166.30روپے اور قیمت فروخت166.80روپے سے کم ہو کر166.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر197.50روپے ہو گئی جبکہ 2روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 214روپے سے بڑھ کر216روپے اور قیمت فروخت216روپے سے بڑھ کر218روپے ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن