کراچی (نیوزرپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ ، نائب صدر احمد یامین، جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی،کوآرڈینیٹر عامر شیخ،ڈویژنل جنرل سیکریٹری سردار سہیل، ضماد عالم خان، واصف علی مہر نے لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر بچوں کے سامنے ایک ماں کی عصمت دری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور موٹر وے پولیس کے اعلی حکام کو اس وقت تک حفاظتی حراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے جب تک عصمت دری کے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے عدالت عظمی اور پنجاب کی عدالت عالیہ سے موجودہ تاریخ کے بدترین واقعے پر سو موٹو نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کا سیاہ باب جو گذشتہ دنوں گجرپورہ کے درودیوار پر لکھا گیا ہے اعلی عدالتوں کے لئے بھی چیلنج ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد، ایم ایس ایف بلوچستان کے صدر حیدر خان اچکزئی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ گجر پورہ لاہور کے افسوسناک واقعے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بعد یتیم ہوگیا ہے۔
ریاستی قانون مفلوج، عوام بے یار و مددگارہیں‘ یاسر عدیل شیخ
Sep 11, 2020