ننھی مروہ کا قتل ‘ حکومت مجرموں کو عبرت کا نشان بنائے :منور رضا

Sep 11, 2020

کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لیبرونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منوررضا  نے کہا ہے عیسی نگری کی ننھی پری کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بنا کرقرارواقعی سزا دی جائے معصوم کلی مروہ کو پھول بننے سے قبل اپنی ہوس کاشکار بنانے اوراسے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے عیسیٰ نگری میں ننھی پری کے لواحقین سے انکی رہائش گاہ پر تعزیت کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگ(ن) متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں  مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے لواحقین کی دادرسی اورانصاف کی فراہمی میں تاخیر کی تو یہ عدل وانصاف کا قتل ہوگا جس پر مسلم لیگ(ن) خاموش نہیں رہے گی۔

مزیدخبریں