سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں اردوکانفاذ جلد کیا جائے

کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان قومی زبان تحریک اور محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان نے قومی زبان اردوکے نفاذ کے لیے مشترکہ طور پر پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جسمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تمام سرکاری غیر سرکاری اداروں میں قومی زبان کے نفاذ کو فوری طور پر عمل میں لانے کا مطالبہ کیا اس حوالے سے پاکستان قومی زبان تحریک کی مرکزی رہنما معروف شاعرہ، کالم نگار، اور افسانہ نگار عروبہ عدنان ،پیپلز پارٹی کی رہنما اور پاکستان قومی زبان تحریک کی  سرگرم کارکن کرن آفتاب ، شاعرہ، کہانی نویس، معلمہ اور پاکستان قومی زبان تحریک شعبہ خواتین کراچی کی صدر شاہانہ جمال سید ، شاعرہ ناہید عزمی ، بچوں کے ادب سے تعلق رکھنے والے الطاف پاریکھ صاحب ، تحریک نفاذ اردو سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ صاحب اور دیگر ممبران نے پاکستان قومی زبان تحریک کے مؤقف کی حمایت کی اور پاکستان میں اردو کو ہر سطح پر نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ان کے علاؤہ پاکستان قومی زبان تحریک کی نائب صدر ایڈووکیٹ شازیہ اشفاق اور کارکنان حور بانو ‘ریحانہ ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ خورشید احمد قادری نے شرکت کی۔پاکستان قومی زبان تحریک کی رہنما عروبہ عدنان نے اپنے پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک پاکستان سے محبت اور اپنی قومی زبان کے نفاذ کے لئے بھرپور انداز میں آواز بلند کی۔ محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین حافظ محمد ارشد رفیق ‘مرکزی جنرل سیکرٹری ندیم انوار اور مرکزی پی ار او  سید محمّد اویس کوارڈینیٹر حسن خان اور تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ان کی ٹیم نے بھی اپنے ملک پاکستان سے محبت اور پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامے پر فوری طور پر عمل کروانے کے لیے وزیراعظم پاکستان سے کمیٹی بنانے اور اس پر فوری عمل کروانے کا مطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...