اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)انسانی جان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کے وژن کے تحت آئیسکو کے پانچوں آپریشن سرکلز میں گھروں کے نزدیک نصب ٹرانسفارمرز، بجلی کے کمزور اور ٹیڑھے پولز ،بجلی کی خطرناک تاریں جو گھروں کے اُوپر یا نزدیک سے گزر رہی ہیںانہیں محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے بتایا ہے کہ ریجن بھر میں 7234پوائنٹس کی نشاندہی ہوئی جن میں 5519خطرناک پوائنٹس کو محفوظ بنایا جا چکا ہے جن پر84کروڑ19لاکھ سے زائد کے اخراجات صرف ہوئے جو آئیسکو نے خود برداشت کئے ہیں۔ آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ آئیسکو کو سیف حیزرڈ ریجن بنائے جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے او رہر وہ اقدام کریں گے جس سے صارفین اور آئیسکو کے لائن سٹاف کی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیںہیں کہ ایسے صارفین جو برقی تنصیبات کے قریب یا بجلی کی تاروں کے نیچے تعمیرات کر رہے ہیں کہ خلاف متعلقہ تھانوں میں قانونی چارہ جوئی کے لئے درخواست دیںتا کہ انھیں کسی ممکنہ جان لیوا حادثات کا سبب بن سکنے والی تعمیرات کی تعمیر سے روکا جاسکے۔
صارفین بجلی لائنوں کے نزدیک یا نیچے تعمیرات نہ کریں، آئیسکو چیف
Sep 11, 2020