اقوام متحدہ میں پاکستان نے دنیا کی توجہ بھارت میں مزیدا سلامی مقدس مقامات کو بھارتیہ جنتاپارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے انتہاپسندوں سے لاحق خطرات کی طرف مبذول کرائی ہے ۔عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے امن کی روایت کے بارے میں ایک اعلی سطح کے آن لائن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ 1992 میں بھارت میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے مقدس مقامات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اصولوں کو پامال کیاگیا اوراب وہاں مندر کی تعمیر جاری ہے ۔
منیر اکرم نے کہاکہ پاکستان مذہبی مقامات کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کی حمایت کرتا ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اوراس سے وابستہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ بھارت میں دوسری سینکڑوں مساجد اور تاریخی مقدس اسلامی مقامات کو بھی مسمار کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ثقافت کو تباہ کرنا اور غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی مسلمان آبادی کا تناسب بدلنے کا مذموم منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن سمیت عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔
پاکستان مذہبی مقامات کے تحفظ کے حوالےسےاقوام متحدہ کےلائحہ عمل کی حمایت کرتا ہے:منیراکرم
Sep 11, 2020 | 17:51