پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روا ں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا اور جمعہ کو کاروبار اتار چڑھائو کے بعد مندی پر ختم ہو،مندی کے سبب مارکیٹ سرمایے میں 35ارب36کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست کارکردگی کا تسلسل جاری تھا، گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران کاروبار میں تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، صرف دس بجے کے قریب انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 42854.01 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن اس کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث انڈیکس مندی زون میں چلا گیا ِ جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا،ایک موقع پر انڈیکس222پوائنٹس کی تیزی سے 42869پوائنٹس تک بھی پہنچالیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور مندی بڑھتی ہوئی 42500پوائنٹس سے نیچے بھی چلی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 116.68 پوائنٹس کی مندی کے بعد42530.67 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس25.54پوائنٹس کم ہو کر18071.14پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 134.16پوائنٹس کی کمی سے30246.21 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس412.63پوائنٹس کے خسارے سے67986.88پر بند ہوا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت کم رہا اورکاروبار کے دوران52کروڑ61 لاکھ86 ہزار254 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو88کروڑ49 لاکھ62 ہزار929 حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
Sep 11, 2020 | 22:47