بلاول کی اپوزیشن پر تنقید‘ حکومت کی سہولت کاری‘ ترجمان پی ڈی ایم 

 اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر سوال اٹھایا ہے کہ بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یاحکومت کی اپوزیشن ہیں؟ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ حکومت کی اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن کی اپوزیشن نہیں کی۔انہوں نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم پر تنقید کیا حکومت  کی سہولت کاری ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں آنا چاہتی ہے تو جن معاہدوں سے انحراف کیا ہے ان کا ازالہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...