ملک میں مسلح نہیں نظریاتی دہشتگردی ہو رہی‘ 22 کروڑ عوام یرغمال‘ سراج الحق

لاہور (نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مسلح نہیں بلکہ نظریاتی دہشت گردی ہے، 22کروڑ عوام کو یرغمال بنایا لیا گیا ہے۔ اس وقت مظلوم کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں سب مظلوموں کی صف میں کھڑے ہیں۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اس ملک میں آمریت ہے جمہوریت نہیں ، چند خاندانوں کی بادشاہت ہے جنہوں نے سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی بنایا ہوا ہے۔ ملک میں مارشل لاء  ہو یا جمہوریت یہ ہمیشہ اقتدار میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو تباہ کیا گیا ہے اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا ہوگا۔ اس ملک کے خزانے کو بچانا ہوگا، انہوں نے کہاکہ امام حسینؓ کا راستہ باطل کی مخالفت کا راستہ تھا ، انہوں نے آمریت کا مقابلہ کیا ، امام حسینؓ کی شہادت ان کا پیغام اور مشن زندہ رہے گا۔ سراج الحق نے ملک کے نامور صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ امیر جماعت نے رحیم اللہ یوسفزئی کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ملکی صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعا ت قیصر شریف نے بھی رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...