وکلا ،بار ایسوسی ایشنز کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، راجہ بشارت

Sep 11, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے وکلاء اور بار ایسوسی ایشنز کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر کے مالی طور پر کمزور وکلاء کیساتھ ساتھ بار ایسوسی ایشنز کو تحصیل سطح تک بلا تفریق گرانٹس بھی دی گئیں۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کیلئے آئے پنجاب بارکونسل کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔وفد کی قیادت وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہباز کر رہے تھے۔اجلاس میں بار ایسوسی ایشنز کی ترقی اور وکلاء کی بہبود کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ 

مزیدخبریں