آئندہ انتخاب شفاف کرانے کا تہیہ کررکھا ہے،اعجاز چوہدری 

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات کو صاف اور شفاف کرانے کا تہیہ کررکھا ہے، الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم اور انتخابی اصلاحات میں کرپٹ اپوزیشن روڑھے اٹکا رہی ہے، کرپٹ اپوزیشن دھاندلی کی پیدوار ہے،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، کرپٹ اپوزیشن کو اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، کرپٹ اپوزیشن کو پاکستانی قوم معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے وارڈ نمبر7 لاہور کینٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار امتیازسندھو کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہاکہ 12 ستمبر پی ٹی آئی کی فتح کاسور ج لے کر طلوع ہوگا، اپنی شکست پر ماتم کرنے والی ن لیگ کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے، کینٹ کی باشعور عوام کی خدمت کریں گے اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے عوام کو ریلیف دلوائیں گے

ای پیپر دی نیشن