حکمران سیاست چھوڑ کر ذاتیات  پر اترآئے ہیں : خالد جاوید 

Sep 11, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ تین سالوں میںپی ٹی آئی کا حکومتی اور سیاسی کرداربے نقاب ہو چکا ہے، نااہل حکمران سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر اتر ہیں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام کی راہ اختیار کرنے والی حکومت اب زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی، حکومت کی مخالفت اگر بغاوت ہے تواس میں 22 کروڑ عوام بھی ملوث ہیں، نواز لیگ کی قیادت کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے والے جلد منہ کی کھائیں گے۔

مزیدخبریں