لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (قائداعظمؒ) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ شہروں میں دوررس انتظامی اصلاحات کے بغیر شہریوں کامعیار زندگی بلند نہیں ہوگا۔کل ہونیوالی بارش نے شعبدہ بازوں کے چہروںسے منافقت کارنگ اتاردیا۔کئی دہائیوں تک تخت لاہورپربراجمان کردار وں اورشعبدہ بازوں سے شہر کی ابتری کا حساب لیا جائے گا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں باشعور عوام تاریخی شہرلاہور کو''ڈبن پورہ" بنانیوالی جماعت اوراس کی باقیات کویقینا مسترد کردیں گے۔عوام "ٹریکٹر "کو بھرپورمینڈیٹ دیں ،کیونکہ یہ تعمیرات اورثمرات کانشان ہے۔ مسلم لیگ (قائداعظمؒ) کی قیادت اپنے مخلص ٹیم ممبرز کی مدد سے لاہور کابینظیر حسن بحال کرے گی اوریہ پھر سے باغات کاشہر بنے گا ۔وہ مسلم لیگ ہائوس میں بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس سے مسلم لیگ (قائداعظمؒ) کے نامزد بلدیاتی امیدواروں نے بھی پرجوش انداز میں خطاب اوراپنی اپنی کامیابی کے بعد عوام کی بھرپور خدمت کے عزم کااعادہ کیا۔