ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) کھوکھر برادری کا تعلق منیس گروپ کے ساتھ جبکہ شر پسند عناصر پی ٹی آئی میں شمولیت بارے منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے گزشتہ روز چک نمبر 142/ ڈبلیو بی کی سیاسی شخصیت ملک نزاکت کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے خاندان کے بزرگ 40 سال سے منیس گروپ کے ساتھ ہیں اورہمارا جینا
مرنا منیس گروپ کے قائدسعید احمد خان منیس‘عاصم سعید خان منیس اور آصف سعید خان منیس کے ساتھ ہے جبکہ چند شر پسند عناصر پی ٹی آئی میں شمولیت بارے منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ایسا کرنے سے منیس گروپ مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا منیس گروپ نے اپنے دور اقتدار میں علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دئیے اس موقع پر ملک احمد فاروق کھوکھر‘پرویز خان ماہنی‘ اکرم کھنڈ‘ملک ارشد کھنڈ‘شیخ عبدالقدیر‘عبدالماجداور مطلوب بھٹہ بھی موجود تھے۔
کھوکھر برادری کا جینا مرنا منیس گروپ کے ساتھ: ملک نزاکت
Sep 11, 2021