پرسٹینا (این این آئی) کوسوو کے ایک سرجن نے ملک کی جیل میں مقید ایک قیدی کے پیٹ سے چار دن پہلے نگلا جانے والے فون کامیابی سے نکال لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق33 سالہ قیدی کو معدے کے امراض کے ہسپتال میں درد کی شکایت پر داخل کر وایا گیا تھا۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے ایک چھوٹا فون جیل حکام سے چھپانے کے لئے نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد کامیابی سے نکال لیا ہے۔
کوسوو میں قیدی کے پیٹ سے موبائل نکالنے کا کامیاب آپریشن
Sep 11, 2021