کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں بوری بند لاش ملنے کا مقدمہ میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی ،عدالت نے ملزم عمران عرف بنگالی اور شیزار کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شواہد سے واضح ہوتا ہے ملزمان نے شہری رجب کو قتل نہیں کیا، پولیس کاکہناتھاکہ شہری رجب کی 2011 میں تھانہ گلشن اقبال کی حدود سے بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی،پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایاکہ پولیس نے 2015 میں ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے انٹروگیشن کے دوران اعتراف جرم کیا تھا،انسداددہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا موت کا حکم سنایا تھا۔
بوری بندلاش