محکمہ صحت نے ریپ کیسزمیں  ٹوفنگرٹیسٹ ختم کردیا،نوٹی فیکشن جاری

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں ریپ کیسز میں ٹو فنگر ٹیسٹ کے خلاف آئینی درخواست پرمحکمہ صحت کے حکام نے کہاکہ ریپ کیسز میں ٹو فنگر ٹیسٹ ختم کردیا ہے ، ،محکمہ صحت کے حکام نے عدالت میں ٹو فنگر ٹیسٹ کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی پیش کر دیا ،سرکاری وکیل نے کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے 220 خواتین میڈیکل ڈاکٹر کی بھرتی کی جا رہی ہیں ، خواتین ڈاکٹر کی بھرتی کے لئے کارروائی شروع کردی ہے ، عدالت نے ٹو فنگر ٹیسٹ کے خاتمے کا نوٹفکیشن اورخواتین ڈاکٹر بھرتی کے متعلق حکومت کے جواب کو رکارڈ حصہ بنا دیا ،عدالت نے حکومت سندھ کے جواب کے بعد آئینی درخواست نمٹا دی ۔
 ریپ کیسز

ای پیپر دی نیشن