حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) بیڈ منٹن مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے۔پی ٹی آئی رہنماء چودھری سکندر نواز بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ،سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد المجید ،ٹی ایس او ثمینہ رانی سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل مقابلے دیکھے۔سنگل فائنل احمد ادریس،اوپن راجہ حسن اینڈ تیمور،ویٹنر ندیم اکبر اعوان اینڈ منور جبکہ گورنمنٹ آفیشلز مقابلے اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین اینڈ منور نے جیت لیے۔ ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور مثبت سر گرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں ہاکی،کرکٹ ،بیڈ منٹن کے مقابلے منعدق کروائے جا رہے ہیں۔ڈی او سپورٹس نبیلہ چیمہ کا کہنا تھا کہ بیڈ منٹن فی میل مقابلے بھی منعقد کروائے گئے۔