یو ایس اوپن: ایما اور لیلیٰ  ویمنز سنگلز کا فائنل کھیلیں گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایما راڈو کانو اور لیلیٰ فرنینڈس اپنے اپنے میچز جیت کر یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں، ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کل ہوگا۔یو ایس اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کی نوجوان کھلاڑی ایما راڈو کانو نے یونان کی ماریہ سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ایما راڈو کانو نے ماریہ سکاری کو چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ایما 44 سال بعد کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہیں۔دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کی نوجوان کھلاڑی لیلیٰ فرنینڈز نے ایک بار پھر اپ سیٹ کر دیا۔انہوں نے ارینا سبالینکا کو ہرایا، ان کی جیت کا سکور سات چھ، چار چھ اور چھ چار رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...