رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے: چیف سلیکٹر 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ رمیز راجہ صرف ٹیم کی منظوری دیتے ہیں، وہ سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ رمیز راجہ سے نئی سلیکشن کمیٹی اور طریقہ کار پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ایسا کہنے والے درست نہیں کہ بورڈ میں مجھے وسیم اکرم لائے ہیں، جب سے ذمہ داری ملی ہے وسیم اکرم سے رابطہ کم ہوگیا ہے۔ معین خان اور ندیم خان سے اعظم خان کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ شاداب خان کی فارم اور فٹنس پر تشویش تھی، ویسٹ انڈیز کے دورے میں سپنر نے ردھم حاصل کیا۔ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں، قومی ٹیم کو ایونٹ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ ضرورت پڑی تو ورلڈ کپ کی ٹیم میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، فی الحال ٹیم میں تبدیلی کا سوچا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...