میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ میںملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ 

Sep 11, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ میںچھوٹے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اپیکا ،آزاد اتحاد یونین ،جفاکش مزدور یونین کے عہدیداروں اور ملازمین کی بڑی تعدادنے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے چودھری عبدالرحمن عاصی ،حاجی قاسم حنیف ، رانامحمود انجم ،حاجی نعیم ودیگرنے کہا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر تنخواہوں میں 25 فیصد اضافی الائونس کے مطالبہ کو فی الفور پورا کیا جائے تاکہ لوکل گورنمنٹ ملازمین بھی دوسرے محکموں کی طرح اس الائونس سے مستفید ہوسکیں کیونکہ اس وقت مہنگائی نے چھوٹے ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبہ کو تسلیم نہ کیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج اور دھرنے بھی جاری رکھیں گے ۔

مزیدخبریں