شکارپور (نامہ نگار) تھانہ نیو فوجداری کی حدود انڈسٹریل ایریا میں چپس نمکو بنانے والے کارخانے سے نامعلوم مسلح افراد مبینہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان چراکر فرار ہوگئے. اس سلسلے میں کارخانے کے مالک فیصل آرائیں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چار لوگ گیٹ کے تالے توڑ کر کارخانے کے اندر گھسے. جنہوں نے وہاں سے مال بردار لوڈر، دو سو پاور کی چھ بیٹریاں، دو عدد سولر پینلز، پانی کا موٹر، بجلی کی تاروں کے تین کوائلوں سمیت فٹنگ کا سامان چرایا ہے۔. چوری شدہ سامان کی مالیت دس لاکھ کے قریب بنتی ہے۔. تھانہ نیو فوجداری میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے. مجھے پورا یقین ہے کہ پولیس ملزمان کو پکڑ کر میرا چوری شدہ سامان واپس کرانے میں میرا بھرپور ساتھ دیگی. جبکہ اے ایس پی سٹی سید فاضل شاہ اور ایس ایچ او تھانہ نیو فوجداری کیجانب سے مجھے سامان کی واپسی اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
چپس کے کارخانے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری
Sep 11, 2021