ہندو یاتریوں کے قافلے راما میلے میںشرکت کیلئے پیدل روانہ

پنگریو (نامہ نگار)  پنگریو اورگردونواح کے علاقوں سے ہندویاتریوں کے پیدل قافلے راماپیرکے میلے میں شرکت کے لیے ٹنڈوالہٰ یارروانہ ہوگئے پنگریوشہر سے کاریا۔بھنگی۔کولہی اوردیگرہندوبرادریوں سے تعلق رکھنے والے یاتری چھ روزکی پیدل مسافت طے کرنے کے بعدٹنڈوالہٰ یارپہنچیں گے پنگریو سے روانگی کے وقت قافلے کے سربراہ پرشوتم نے بتایاکہ پیدل قافلے میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جن میں اپنے روحانی رہبرکے میلے میں شرکت کرنے کابہت جذبہ پایا جاتا ہے انہوں نے بتایاکہ قافلہ مختلف مقامات پر راتیں بسرکرنے کے اوردن کے وقت پیدل سفرکرکے اپنی منزل پرپہنچے گا۔ انہوں نیایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس باربھی یاتریوں کوپولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ کسی خوف اورخطرے کے بغیراپنا سفرطے کرسکیں پنگریوسے روانگی کے وقت قافلے کے شرکاء  نے مذہبی گیت اوربھجن گائے اورنعرے لگائے۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...