کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت شعبہ تعلیم کو اولین فوقیت دیتے ہوئے صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے منفرد اور دور رس نتائج پر مبنی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25-AاورSDG-4 کے تناظر میں موجودہ حکومت کے وڑن ’’پڑہے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان‘‘ کے تحت پانچ سال سے سولہ سال تک کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ جس میں جاری مالی سال 2021-22 کے لئے صوبے بھر میں 100 نئے مڈل اسکولز کے قیام کے لئے 1500 ملین روپے کی خطیر رقم پر پیشرفت جاری ہے ، اسی طرح مالی سال 2020-21 کے دوران 197مختلف منصوبوں کے لئے 3.542 بلین روپے جاری کرتے ہوئے صوبے کے دور آفتادہ علاقوں میں نئے اسکولوں کی تعمیر اور پہلے سے موجود اسکولوں میں نئے کلاس رومزکی تعمیر، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، shelterlessاسکولوں کی تعمیراوران میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے،لیاقت شاہوانی
Sep 11, 2021