کہروڑپکا(نامہ نگار)ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ڈاکو ہلاک‘ملزمان ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے ‘عوام کے گھیرنے پراندھا دھند فائرنگ کر دی ۔تفصیل کے مطابق پل منشی والا تھانہ صدر میں ملزم آصف اپنے ساتھیوں سمیت عقیل اوراقبال سے 75500روپے اورموٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کی عوام نے گھیرلیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ سے ان کاساتھی محمد آصف ہلاک ہو گیا ۔ ملزم آصف، تاجر مجیب الرحمٰن کو دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ 757/21بجرم302/392ت پ تھانہ صدر کہروڑپکامیں مطلوب تھا ملزم آصف ریکارڈ یافتہ، ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے سمیت متعدد مقدمات میں ملوث تھاجبکہ 2 نامعلوم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے ۔