شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے.‘ امیر عبداللہ

Sep 11, 2021

وہاڑی (نامہ نگار ) ڈی  پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے ڈی ایس پی سرکل صدر دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.   شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو  احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں  اور  میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے. ۔ ایک ضعیف بزرگ اولاد کی جانب سے  بے دخل کرنے پر کاروائی کے احکامات جاری کئے امیر عبداللّہ خان نیازی نے مزید کہا کہ کھلی کہچری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ہے.. آخر میں موبائل مارکیٹ کے وفد نے اپنے مسائل بھی بتائے ۔

مزیدخبریں