سپین کے وزیر خارجہ JOSE-MANUEL-ALBARES-BUENOنے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کوفروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے افغان عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد اور تعاون کی فراہمی کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔سپین کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے کامیاب انخلاء اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔