سعودی نوجوان صالح الشراری نے طبرجل کمشنری میں گھڑ سواری سکھانے والا پہلا پرائیویٹ سکول کھول دیا ہے ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ عرب نژاد گھوڑوں کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
الشراری نے کہا کہ اس نے گھڑ سواری سکھانے والا سکول قائم کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں اور یہ اعلی معیار کا ہے اور گھڑسواری کے شائقین اس جانب رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا سکول ہے یہاں مختلف ملکوں سے نسلی گھوڑے لائے جائیں گے، یہاں نوجوانوں، لڑکوں اور گھڑ سواری کے شائقین کو اپنا شوق پورا کرنے کا موقع دیا جائے گا اور انہیں بہترین گھڑسواری کی تربیت دی جائے گی۔
الشراری کا کہنا ہے کہ گھوڑوں سے متعلق معلومات دی جائیں گی اور ان کے اقسام اور خصوصیات بارے بتایا جائے گا۔