پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Sep 11, 2021 | 17:09

ویب ڈیسک

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر نے اپنی وزارت سے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عبد العلیم خان نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا۔ عمران خان نے عبدالعلیم خان کو استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا۔سینئر وزیر علیم خان ذاتی مصروفیات کے باعث وزارت سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے کابینہ سے مستعفی ہوجاؤں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبد العلیم خان 6 فروری 2019ء کو گرفتاری کے بعد بلدیات اور منصوبہ بندی کی وزارتوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں