بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 73واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منا یا گیا، اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں ،محمد علی جناح کو 1937میں مولانا مظہرالدین نے قائداعظم کا لقب دیا، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن پاکستان حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے چھٹکارا پایا،قائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر 1876میں کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882میں اپنے آبائی شہر سے کیا اور 1893میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ چلے گئے، 1896میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس لوٹ آئے،محمد علی جناح پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور وطن واپسی کے کچھ عرصہ بعد ہی قائداعظم کا شمار برصغیر کے مایہ ناز قانون دانوں میں کیا جانے لگا ،برصغیر واپسی کے بعد قائداعظم نے سیاست میں باضابطہ طور پر حصہ لیا اور 1906میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی،کانگریس کا حصہ بننے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ یہ جماعت برصغیر کے تمام باسیوں کی نہیں بلکہ صرف ہندوں کی نمائندہ جماعت ہے،قائداعظم نے 1913میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی مگر امید کا دامن نہ چھوڑا اور کانگریس کے ساتھ بھی کام کرتے رہے، کانگریس کی ہندو نواز پالیسیوں سے تنگ آکر بالآخر 1920میں قائداعظم نے کانگریس کو خیرآباد کہہ دیا اور آخری سانس تک مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ سے وابستہ اختیار کر لی،اسی جماعت کی چھتری تلے ہی قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 73ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
Sep 11, 2021 | 20:21