وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پراپنے پیغام میں کہاہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہے۔غریب اور امیر کیلئے ایک پاکستان بنانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے۔ ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ  قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کو اتحاد، تنظیم اور ایمان کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ۔قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے.

ای پیپر دی نیشن