پی آئی اے کا کابل کیلئے پروازیں پرسوں (پیرسے) شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کی جانب سے پرسوں (پیرسے) کابل کے لیے  پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔قومی انٹرنیشنل ائیرلائن کی پہلی پرواز بروزپیر ، 13 ستمبر کو صبح 7 بج کر 30 منٹ پر کابل روانہ ہوگی  ۔پی آئی اے کابل کے لیے ائیر بس 320 ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لینڈنگ کا اجازت نامہ جاری کر دیا  اور قومی ایئرلائن کی جانب سے بھی فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن