ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ نائن الیون کی بیسویں برسی پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے دن حملوں میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، سانحہ نائن الیون نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے گہرے اثرات مرتب کئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں دہشت گردی میں نشانہ بننے وا لے انسانوں کیلئے دعاکرتے ہیں ,آج دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے دنیا دہشت گردی کیخلاف برسرپیکارہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کرداراداکررہاہے، اس جنگ میں پاکستان نے80ہزارجانیں قربان،150بلین ڈالرکامعاشی نقصان اٹھایا، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کرداراداکرتارہیگا۔واضح رہے کہ سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے، نیو یارک کا ٹوئن ٹاور راکھ کا ڈھیر بنا لیکن اس واقعے نے دنیا میں کئی حکومتیں تاراج کردیں، ان برسوں میں دنیا بالکل بدل گئی۔ستمبر 11، 2001 ایک ایسا دن تھا کہ جب امریکا میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت سے اغوا کئے گئے دو طیارے ٹکرادئیے گئے جس کے سبب تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، گیارہ ستمبر دوہزار ایک کا یہ منظر کڑوں لوگوں نے دیکھا اور اس کے بعد دنیا کی بدلتی صورتحال بھی سب کے سامنے تھی۔
دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفترخارجہ
Sep 11, 2021 | 22:41