آٹا،گندم سے لدی 4 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ڈرائیور گرفتار


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے آٹے اور گندم سے لدی 4 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، نصیر آباد پولیس نے 04 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے1940 تھیلے گندم اور 194 تھیلے آٹا برآمد کیا، گرفتار ڈرائیوروں میں راشد، عبدالقیوم، عاشق اور رحم زادہ ہیں، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن