راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر ڈی اے نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے ریورس اوسموسس پلانٹ لگانے کے منصوبے کا افتتاح کردیااس ضمن میں چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے پلانٹ کا افتتاح کیاےہ پلانٹ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تعاون سے لگاےا جارہا ہے اس موقع پر آر ڈی اے کے افسران بشمول ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آر ڈی اے، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، آر ڈی اے کے افسران اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ملازمین بھی موجود تھے چیئرمین آرڈی اے نے کہا ہے کہ آر او پلانٹ کی تنصیب سے جہاں آرڈی اے،واسا اور پی ایچ اے سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سینکڑوں ملازمین کو پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا وہیں اردگرد کی آبادیوں کے شہری بھی مستفید ہو سکیں گے۔