کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان میں کامران ٹیسوری کی واپسی اور ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی سے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلے پر آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل پانچ بجے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا اور تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع رابطہ کمیٹی کے مطابق ڈپٹی کنوینر کیلئے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔