ہائیکورٹ کا ہر فیصلہ قبول ، انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو لوگوں کو سڑکوں پر لاؤنگا : عمران 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میںجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نااہل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، میں غلامی کیلئے تیار نہیں تھا، مجھے اقتدار سے ہٹا دیا گیا ، بیرونی سازش سے ہماری حکومت گرائی گئی، حقیقی آزدی کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کیلئے تیار ہوں ، روس سے بات بھی کی پیوٹن ہمیں تیل سستے داموں دینے کیلئے تیار تھا ،مجھے کہا گیا کہ آپ روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتے، بھارت روس سے سستا تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں خرید سکتے ،چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا ،یہ امپورٹڈحکومت آئی اورعوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ،ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف پرائم منسٹر دنیا میں پیسے مانگنے کیلئے چلا گیا ،حقیقی آزادی کیلئے نوجوانوں کی بڑی ضرورت پڑے گی'موجودہ حکمرانوں نے پٹرول 'ڈیزل اوربجلی کی قیمتوں کو آسمان پرپہنچادیا'پی ٹی آئی دورمیں پیٹرول ڈیڑھ سو اورفضل الرحمن 145روپے لیٹرتھا۔پی ٹی آئی نے عوام کوریلیف دیا 'پٹرول 'ڈیزل' بجلی کم قیمت پردی تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے 'عدم اعتماد سے قبل ڈالر 178تھا،آج ہرچیز آسمان کوچھورہی ہے 'بجلی 55روپے یونٹ پرمل رہی ہے 'جوپی ٹی آئی دورسے تین گناہے'صحافیوں سے پوچھتا ہوں آج ان کومہنگائی کیوں نظرنہیں آرہی'آٹے کی قیمت دوگنا ہوگئی 'چارماہ میں ایسی کون سی قیامت آگئی کہ معیشت زوال پذیراورمہنگائی عروج پر ہے 'معیشت سکڑ رہی ہے' آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستان سری لنکا بننے جارہا ہے 'انڈسٹری نیچے جارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے سازش کرکے ان لوگوں کوہم پرمسلط کیا۔ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو پاکستان کی فکر نہیں کیاان کوخوف نہیں آرہا کہ ملک کدھرجارہا ہے'کیا حکمران ملک کودلدل سے نکال سکتے ہیں 'ہم مزیدنیچے جارہے ہیں 'ان مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات'معاشی استحکام میں موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام ضلعی تنظیموں کو خط لکھ دیاگیا ہے 'جس میں انہیں تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔میں اپنی کال کسی بھی وقت دے سکتا ہوں 'قوم تیار ہے کہ اگر صاف اورشفاف الیکشن نہ ہوئے تو سٹرکوں پرآکر زبردستی الیکشن کروائیںگے۔عمران خان نے کہاکہ وہ ان لوگوں سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کے پاس پاور ہے 'انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ نیوٹرل ہیں، مگرقوم آپ کوذمہ دارٹھہرائے گی اگر ملک اسی طرح نیچے جاتارہا'آپ اس کوروک سکتے تھے مگر آپ نے کچھ نہیں کیا ان کیلئے ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ملک بچائیں۔باشعورقو م حقیقی آزادی کو چھینتی ہے'پی ٹی آئی حکومت کوڈکٹیشن نہ لینے کی بنا پر ختم کیاگیا  'کرائم منسٹر'چیری بلاسم دنیا میںپیسے مانگنے کیلئے گیا جوجوبیرونی سربراہ شہبازشریف سے ملاانہیں پتہ ہے کہ شریف برادران 'زرداری کے اربوں روپے بیرونی بنکوں میں پڑ ے ہیں اربوں کے ان پرکیس ہیں کئی وزیرضمانت پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ عوام کو ریلیف نہیں دیں گے بلکہ اپنا مفاد دیکھیں گے ہمیں ملک میں اصلاحات کی ضرورت تھی۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کئی زبردست فیصلے کئے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جوبھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔ توہین عدالت کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا، امپورٹڈ حکومت کی کوشش ہے تحریک انصاف کو ختم کر  دیں۔ ضمنی الیکشن میں بددیانت الیکشن کمشن نے ان کو جتوانے کی کوشش کی۔ اب ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو نااہل کیا جائے انہوں نے میرے خلاف توہین مذہب اور دہشتگردی کا کیس بنایا۔یاد رکھیں کبھی پیسے سے استعمال نہ ہوں پیسے کو استعمال کرنا سیکھیں، اب تک مجھ پر 20 مقدمات درج ہو چکے ہیں جیل تو چھوٹی چیز ہے، حقیقی آزادی کیلئے جان بھی حاضر ہے۔ شہباز گل پر اغواء کرکے جنسی تشدد کیا گیا،ردعمل میں بیان دیا جس پر دہشتگردی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ شہباز گل نے پیغام بھیجا کہ مزید تشدد نہیں سہہ سکتا، شہباز گل کا حال دیکھنے کے بعد کہا کہ قانونی کارروائی کریں گے حکومت مجھے گرفتار کرنے والی ہے بیگ پیک کرکے جیل جانے کو تیار تھا۔ 5 ماہ سے عوام میں ہوں ایسا شعور میں نے کبھی نہیں دیکھا آئی ایم ایف کہتا ہے پاکستان میں بجلی کی قیمت مزید بڑھے گی سڑکوں پر انتشار ہونے جا رہا ہے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا، معیشت ایسے ہی گرتی رہے گی معاشی استحکام سیاسی استحکام سے آئے گا اور سیاسی استحکام کیلئے الیکشن ناگزیر ہیں۔ اپنی قوم کو تیار کروں گا کہ ہم ان لوگوں سے حقیقی طور پر آزاد ہوں، ساری ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ میری کال کیلئے تیار ہو جائیں جب میں کال دوں گا ساری قوم نے تیار ہونا ہے چاہتا ہوں ۔ پوری قوم تیار بیٹھی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...