نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم مخالف تعصب کی ایک اور کارروائی میںپیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں توہین کی مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما نپور شرما کی گرفتاری کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس یو یو للت ،جسٹس رویندر بھٹ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے کی۔ بنچ نے وکیل Abu Sohel کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو ہدایات جاری کرتے وقت محتاظ رہنا چاہیے لہذا ہمار ا مشورہ ہے کہ آپ درخواست واپس لے لیں ۔ مذکورہ ریمارکس کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی ۔شرما نے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اکرم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ تبصرہ کیا تھا جس پربھارت بھر میں مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا تھا ۔ گستاخانہ بیان پر خلیجی ملکوں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
سماعت انکار
گستاخ بی جے پی رہنما کی گرفتاری‘ بھارتی سپریم کورٹ کا درخواست پر غور کرنے سے انکار
Sep 11, 2022