اسلام آباد (این این آئی)سیلاب زدگان کی بحالی کے مشن کے لیے عالمی پارلیمانی وفد (آج) اتوار کو پاکستان پہنچے گا، وفد پاکستانی قوم سے یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچے گا۔انٹر پارلیمنٹری یونین کے صدر (آج) اتوار کو وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، صدر لارتے پچاگو سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔صدر انٹر پارلیمانی یونین صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کریں گے۔پاکستان، امریکا، برطانیہ، چین، روس، سعودی عرب سمیت 178 ممالک انٹر پارلیمنٹری یونین کے رکن ہیں.
بحالی مشن