لاہور (سپیشل رپورٹر) سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباءو طالبات کی فیسیں معاف کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جی سی یونیورسٹی کی ایم فل ذوالوجی کی طالبہ اقصیٰ نے درخواست میں مو¿قف اپنایا ہے کہ درخواست گزار تونسہ شریف کی رہائشی اور جی سی یونیورسٹی لاہور میں زیرتعلیم ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل کے مطابق پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 18590 سکول اور 6 لاکھ 70 ہزار طلباءمتاثر ہوئے ہیں۔ سکولوں کا فرنیچر‘ بلیک بورڈز‘ طلباءکی کتابیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔ 5492 سکولز سیلاب متاثرین کی رہائش کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم اپنے بچوں کی فیسیںادا کرنے سے قاصر ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیلاب متاثرہ طلباءو طالبات کی فیسیں معاف کر دی ہیں۔ عدالت حکومت پنجاب کو سیلاب متاثرہ طلباءو طالبات کی فیسیں معاف کرنے کا حکم دے۔
فیسیں معاف
سیلاب متاثرہ علاقوںمیں طلبہ کی فیسیں معاف کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
Sep 11, 2022