لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا حقیقی ترقی کا سفر جاری و ساری ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نابینا، گونگے، بہرے اور دیگر معذور افراد کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے معذوری میں مبتلا ملازمین کیلئے کنوینس الاو¿نس میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور ملازمین کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور پرویز الٰہی نے معذور افراد کا کنوینس الاو¿نس 2 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 664 معذور ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں 3 ماہ توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت معذور ڈیلی ویجز ملازمین کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 کے عملے کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاو¿نس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی جان پر کھیل کر عوام کی خدمت کی ہے۔ ریسکیو عملہ سیلاب زدہ علاقوں میں بھی بے مثال خدمات پیش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں سیلاب زدگان کو پکا گھر تعمیر کرنے کے لئے پنجاب حکومت 4 لاکھ روپے دے گی اور سیلاب متاثرین کو کچا گھر تعمیر کرنے کے لئے 75 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں اربوں روپے مالیت کی ماحول دوست بسیں چلائے گی۔
فیاض چوہان